ڈاکٹرز کے کہنے پر عمران خان کو ایک مہینے کےلیے ہسپتال شفٹ کردیں گے: ایاز صادق

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہےکہ عمران خان کے علاج کے حوالے سے افواہیں پھیلائی جارہیں تھیں،جب ڈاکٹرز ہی نہیں کہہ رہے کہ عمران خان کو ہسپتال منتقل کیا جائے تو کیسے شفٹ کردیں؟ ڈاکٹرز کے کہنے پر عمران خان کو ایک مہینے کےلیے ہسپتال شفٹ کردیں گے ۔
لاہور میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے خطاب میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کاکہنا تھاکہ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز محنت کر رہےہیں۔
ان کاکہنا تھاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت ترقیاتی منصوبوں پر بھرپور توجہ دے رہی ہے،عوام کی سہولت کےلیے کروڑوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں،پاکستان اب آہستہ آہستہ مشکلات سے نکل رہا ہے۔
شیرافضل مروت نے پی ٹی آئی کی تباہی کاذمہ دارعلیمہ خان کو قرار دیدیا
سردار ایاز صادق نے کہا کہ افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کےلیے استعمال نہ ہونے دے،پاکستان سب سے امن،بھائی چارہ اور دوستی چاہتا ہے، جب جنگ مسلط کردی جائے تو بھرپور جواب دیتے ہیں،پاکستان دنیا بھر میں آج سفارتی محاذ پر سرفہرست ہے، بے گناہ شہریوں اور بچوں پر حملہ کرنے والوں کےلیےکوئی رعایت نہیں۔
