اسلام آباد کی جیل مکمل ہوتے ہی عمران خان کو وہاں منتقل کردیا جائے گا : محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ عمران خان کو سزا اسلام آباد کی عدالت سے ہوئی ہے اس لیے اسلام آباد کی جیل مکمل ہونے کے بعد انہیں وہاں منتقل کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دو ماہ میں اسلام آباد جیل مکمل ہوجائے گی جس کے بعد عمران خان کو وہاں منتقل کردیا جائے گا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ جیل کے اندر تمام طبی سہولیات موجود ہیں، عمران خان کو سزا اسلام آباد کی عدالت سے ہوئی،انہیں اسلام آباد جیل منتقل کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا کہ نئے ماڈل جیل کمپلیکس میں ایک جدید اور مکمل سہولیات سے آراستہ ہسپتال قائم کیا جارہا ہےجہاں مختلف بیماریوں کے علاج کے ساتھ خصوصی شعبے بھی موجود ہوں گے۔
اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی اور پی ٹی آئی قیادت آمنے سامنے
ان کا کہنا تھاکہ مقصد یہ ہےکہ جیلوں میں قیدیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ علاج کےلیے بار بار باہر لے جانے کی ضرورت پیش نہ آئے۔
