عمران خان کسی کے کہنے پر ڈیل نہیں کریں گے : علیمہ خان

علیمہ خان نے کہاہے کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ انہیں ڈیل کرنے کی کیا ضرورت ہے جب وہ کیسز لڑ رہے ہیں اور وہ اسٹیبلشمنٹ یا کسی ملک کےکہنے پر ڈیل نہیں کریں گے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہاکہ توشہ خانہ ٹو کیس توشہ خانہ کے پہلے کیس جیسا ہے،القادر کا کیس اور توشہ خانہ ٹو اعلی عدالتوں میں ختم ہوجائیں گے،القادر یونیورسٹی کیس کا فیصلہ 6 تاریخ کو ہو گا۔
علیمہ خان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے کہا ہےکہ عدلیہ کا مذاق بنایاگیا ہے لیکن میں ہر کیس لڑوں گا اور وہ یہ پوچھ رہےہیں مجھے ڈیل کرنے کی کیا ضرورت ہے جب میں کیسز لڑرہا ہوں،اسٹیبلشمنٹ یا کسی ملک کےکہنے پر ڈیل نہیں کروں گا۔
علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہاکہ 9 مئی کی سازش پہلےسے کی گئی تھی، ان لوگوں نے 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج چرائی اور جن لوگوں نے 9 مئی کے بعد پارٹی چھوڑی ان کے کیسز معاف کر دیے گئے۔
پاکستانی اسٹیبلشمنٹ نے امریکہ کے سامنے ڈٹ جانے کا فیصلہ کر لیا
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے صرف 2 مطالبات کیےہیں،9 مئی اور 26 نومبر کے احتجاج پر جوڈیشل کمیشن بنانے اور بےگناہ قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے، 26 نومبر کےلاتعداد لوگ مسنگ ہیں جب کہ لال مسجد آپریشن کی طرح لاشیں دفنائی گئی ہیں۔
