عمران خان کوکرپشن پر کوئی ڈھیل نہیں ملے گی،عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑنےکہاہے کہ عمران خان ڈیل کرنا چاہتے ہیں، کرپشن پرکوئی ڈھیل نہیں ملے گی،190 ملین پاؤنڈ ملکی تاریخ کا سب سےبڑا میگا کرپشن اسکینڈل ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئےعطا تارڑ نےکہا کہ آزاد مبصرین بھی 190 ملین کے میگا کرپشن اسکینڈل کےحوالےسےکسی کو بری الذمہ نہیں قرار دے رہے، یہ ملکی تاریخی کا سب سے بڑا کرپشن اسکینڈل ہے۔
وزیراطلاعات عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت درست سمت کی طرف گامزن ہے، مہنگائی میں بھی بڑی حد تک کمی آئی ہے، ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ نے پاکستان کی معیشت پر اعتماد کا اظہارکیاہے،ڈیفالٹ کاخطرہ مکمل طور پر ختم ہوگیا۔
عطا تارڑ نےکہا کہ برطانیہ میں نیشنل کرائم ایجنسی نے وزیراعظم شہباز شریف کو بے گناہ قرار دیا تھا، اسی این سی اےنے190 ملین پاؤنڈ ضبط کر کے پاکستان بھیجے، اگر یہ پیسہ ضبط شدہ نہیں تھا تو ایجنسی نےاسے پاکستان کیوں بھیجا۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے سوال ہے یہ اگر عوام کا اور سرکاری خزانے کا پیسہ نہیں تھا تو برطانیہ نے اسے حکومت پاکستان کے حوالے کیوں کیا؟عمران خان کہتے ہیں کہ ان کا کوئی ذریعہ آمدن نہیں توزمان پارک میں 25 کروڑ کا نیا گھر کیسے بنایا گیا؟
عطاتارڑ نےکہا کہ اپنےسیاسی کریئر میں کابینہ میں آج تک بند لفافہ نہیں دیکھا، کابینہ میں جو ایجنڈا آتاہے اس پربحث ہوتی ہے،رشوت کےذریعے ہیرے،جواہرات خریدے گئے، قوم کےاربوں روپےکھانے والوں کو حساب دینا ہوگا۔
