عمران خان اقتدار میں آکر 26ویں اور 27ویں ترامیم منسوخ کردیں گے : اسد قیصر

 

 

 

مرکزی رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا کہنا ہےکہ جب بھی عمران خان اقتدار میں آئے، 26 ویں اور 27 ویں ترامیم واپس کریں گے۔

سینئر رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اس اسمبلی کے پاس قانون سازی کا کوئی اختیار ہی نہیں۔کیا قوانین میں ترمیم اس طرح ہوتی ہے؟ ایک بار ترمیم کرکے پھر کہنا کہ یہ ایسا نہیں ویسا۔

اسد قیصر نے کہاکہ نواز شریف کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو،وہ ویسے اجلاس میں نہیں آتے اور کل آگئے۔

اسد قیصر نے کہاکہ جب بھی عمران خان اقتدار میں واپس  آئے تو 26 ویں اور 27 ویں ترامیم واپس کریں گے۔

 

مرکزی رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے مستعفی ہونے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وکلا اور مزدور تنظیموں کو ان کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کا اجلاس ہوگا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گیا۔

 

 

Back to top button