عمران خان کی آنکھ میں خرابی پرجارحانہ موقف،پی ٹی آئی قیادت تقسیم ہوگئی

عمران خان کی آنکھ میں خرابی پرجارحانہ موقف،دھرنوں،احتجاج کے معاملے پرتحریک انصاف کی قیادت  قیادت تقسیم ہوگئی۔

پاکستان تحریک انصاف کی قیادت بانی عمران خان کی آنکھوں میں تکلیف سے  9 فروری سے باخبر تھی۔یہ اطلاع پارٹی رہنما بیرسٹر محمد علی سیف کے ذریعے قیادت تک پہنچائی گئی۔

ذرائع نے بتایاکہ بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھوں میں تکلیف سے متعلق بیرسٹر سیف کو آگاہ کیا تھا جس کے بعد انہوں نے یہ پیغام پارٹی کی قیادت تک پہنچایا تاہم پارٹی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بیرسٹر سیف کی بات کو قیادت کی جانب سے زیادہ اہمیت نہیں دی گئی۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بیرسٹر سیف نے بشریٰ بی بی کے دیگر پیغامات بھی پارٹی قیادت تک پہنچائے تھے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کے بعض رہنما عمران خان کی آنکھوں کے معاملے پر جارحانہ مؤقف اختیار کرنے پر خوش نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے آنکھوں کےمعائنہ سے متعلق میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کا معائنہ 15 فروری 2026 کو کیا گیا، پروفیسرز پر مشتمل ماہر امراضِ چشم کے میڈیکل بورڈ نے معائنہ کیا، میڈیکل بورڈ میں الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی اورپمز اسلام آباد کے پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان شامل تھے۔

 

Back to top button