عمران خان کی سیشن کورٹ میں پیشی ، اڈیالہ جیل حکام نے خصوصی سیکیورٹی مانگ لی

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی 15 اپریل کو سیشن عدالت طلبی کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے،اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کو پیش کرنے کےلیےخصوصی سیکیورٹی مانگ لی ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف اقدام قتل، جعلی رسیدوں اور دیگر مقدمات میں ضمانت کےحوالے سےدائر درخواستوں پر 15 اپریل کو سیشن عدالت میں سماعت کے دوران جج افضل مجوکا نےعمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔
اڈیالہ جیل حکام نےعمران خان کوعدالت میں پیش کرنےکے لیےخصوصی سیکیورٹی مانگ لی۔
اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی کوشش اعظم سواتی کی ذاتی ہے ، پی ٹی آئی کا اس سے کوئی تعلق نہیں: سلمان اکرم
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے سیکورٹی کے لیے خط لکھ دیا گیا ہے،خط میں بانی پی ٹی آئی کی سیکورٹی کے لیےاڈیالہ جیل حکام نےخصوصی گارڈز مانگ لیے ہیں۔
ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کو 15 اپریل کو پیش کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے، بانی پی ٹی آئی کی اقدام قتل، جعلی رسیدوں و دیگر کیسزمیں ضمانتوں کی درخواستیں زیر سماعت ہیں۔