عمران خان کی گرفتاری غیر آئینی ہے ، 5 اگست سے تحریک کا آغاز ہوگا: علی امین گنڈاپور

 وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے 5 اگست سے "حقیقی آزادی” کی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اپنے بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم عمران خان کی گرفتاری اور ان پر سنائی گئی سزا کو مسترد کرتے ہیں، کیونکہ یہ فیصلے نہ صرف قانون و آئین بلکہ عوامی رائے پر بھی حملہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو غیر قانونی اقدامات اور فیصلے کیے گئے، انہیں واپس لینا ہوگا۔ جو لوگ پی ٹی آئی کو ختم کرنے کی کوشش میں تھے، آج تاریخ کا حصہ بنتے جا رہے ہیں۔ ہم سچ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر طرح کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔

ریاست مخالف عناصر سے آئین سے باہر بات نہیں ہوگی : وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ 5 اگست سے ملک میں "پاکستان کی حقیقی آزادی” کی تحریک کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل لاہور میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا تھا کہ عمران خان اور دیگر اسیر رہنماؤں کی رہائی کے لیے ملک گیر تحریک شروع کی جائے گی، جو 90 روز میں فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگی۔

Back to top button