عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے سے متعلق کیس کی سماعت 21 جنوری کو مقرر کردی۔

عدالت نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی اور دیگر متعلقہ فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے۔

یہ کیس شہری غلام مرتضیٰ کی درخواست پر جسٹس ارباب محمد طاہر کی عدالت میں سنا جائے گا۔

گزشتہ سماعت کے تحریری حکمنامے میں عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کے جواب جمع ہونے کی تصدیق کی اور باقی فریقین سے بھی اپنے جوابات پیش کرنے کا کہا تھا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے کیس کی پیروی سلمان اکرم راجا کررہے ہیں، جبکہ شہری غلام مرتضیٰ کے وکیل کے طور پر بیرسٹر ظفر اللہ عدالت میں پیش ہوں گے۔

Back to top button