دو سال قبل عمران خان کی ڈیل فائنل ہوگئی تھی : اختیار ولی خان

وزیر اعظم کوآرڈنیٹر برائے خیبرپختونخوا اختیار ولی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ 2024 میں عمران خان کی ڈیل فائنل ہوچکی تھی۔
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اختیار ولی خان کا کہنا ہےکہ سینیٹر رانا ثنا اللہ نے دو ڈیل کا ذکر کیا میں نے تین ڈیلوں کا کہاہے۔
اختیار ولی خان نے کہا کہ 2024 میں عمران خان کی ڈیل فائنل ہوگئی تھی، عمران خان کی جانب سے علی امین گنڈاپور،بیرسٹر گوہر،بیرسٹر سیف لیڈ کررہے تھے۔اس ڈیل میں کچھ حد تک شیر افضل مروت بھی شامل ہوئےتھے۔
اختیار ولی خان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے محسن نقوی نمائندگی کررہے تھے،ڈیل تقریبا فائنل ہوچکی تھی لیکن جمعہ کا دن آگیا تھا۔
عمران خان کیخلاف فارن فنڈنگ کیس:بینکنگ کورٹ کا چالان جمع کرانے کا حکم
انہوں نے کہ عمران خان چاہتےتھے کہ انہیں دو دن انتظار کے بجائے صبح ہی بنی گالہ یا نتھیا گلی شفٹ کر دیا جائے۔
