عمران خان کا فیض حمید کے اوپن ٹرائل کامطالبہ فوجی معاملات میں مداخلت قرار

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا فیض حمید کے اوپن ٹرائل کامطالبہ فوجی معاملات میں مداخلت قرار دیدیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی مسلسل کوشش ہے کہ وہ اپنے بیانات سے اس معاملہ کو متنازعہ بنائیں،آج فیض حمید کے دفاع میں بیان دینے والا بانی چیئرمین پی ٹی آئی 190 ملین پاﺅنڈ کے کیس کا جواب دے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے ایسے بیانات سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ شدید پریشانی اور تذبذب کا شکار ہیں،بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے فیض حمید کیس کو فوج کا انٹرنل معاملہ نہ قرار دے کر ثابت کر دیا کے فیض حمید واقع ہی بانی چیئرمین کا اثاثہ تھے ۔
عطا تار ڑنے کہا کہ عمران خان فیض حمید کو کبھی اثاثہ، کبھی ہیرو اور کبھی زیرو کہتے ہیں جس سے لگتا ہے کہ وہ ذہنی طور پر کافی پریشانی کا شکار ہیں،فیض حمید کیس میں بھی یہی پتہ چلتا ہے کے بانی چیئرمین پی ٹی آئی لوگوں کو استعمال کر کے پھینکنے میں کوئی ثانی نہیں رکھتے،بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو محسن کشی میں مہارت حاصل ہے۔
