اڈیالہ جیل میں عمران خان کی آنکھ کا معائنہ مکمل کرلیاگیا

مطابق پمز اور الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کے ڈاکٹرز کی مشترکہ ٹیم کی اڈیالہ جیل آمد،عمران خان کی آنکھ کا معائنہ مکمل کرلیا۔

ڈاکٹرز نے اڈیالہ جیل پہنچنے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھ کا معائنہ کیا اور چیک اپ کے بعد ٹیم واپس روانہ ہوگئی۔

اڈیالہ جیل کے ذرائع کے مطابق پمز اور الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کے ڈاکٹرز کی مشترکہ ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی جن میں الشفاء آئی ٹرسٹ آئی ہسپتال کے ریٹینا سپیشلسٹ ڈاکٹر ندیم قریشی اور ماہر امراض چشم ڈاکٹر عارف، ڈاکٹر اوصل بھی شامل تھے۔

میڈیکل ٹیم کے ہمراہ  جدید طبی آلات سے لیس گاڑی بھی جیل پہنچیں اور جیل ہسپتال کے ڈاکٹرز و عملے سے بھی معاونت حاصل کی۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی ٹیم بانی پی ٹی آئی عمران خان کا فالو اپ چیک کے بعد واپس روانہ ہوگئی۔

Back to top button