عمران خان  کی آنکھ کا معائنہ خصوصی ادارے میں ہوگا،عطا تارڑ

وفاقی وزیر برائے اطلاعات عطا تارڑ  نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی آنکھ کے جاری علاج کے تسلسل میں مزید معائنہ خصوصی ادارے میں ہوگا۔

عطا تارڑ نے ایکس پرلکھا کہ عمران خان  کا ماہرینِ امراضِ چشم ایک خصوصی طبی ادارے میں علاج کریں گے اور ان کے علاج اور معائنے کی تفصیلی رپورٹ بھی سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان  کے علاج کے معاملے پر قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا ٹھیک علاج ہونا ان کاحق ہے، اس میں دیرنہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ معلوم ہوا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سےبات کروادی گئی ہے، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حکومت بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل لے جانے کیلئے رضامند ہے، یہ بھی کہا گیا ہے کہ بانی کےخاندان کےایک فردکوبھی ملنے کی اجازت دی جائے گی۔

Back to top button