عمران خان کی آنکھ کا مسئلہ حساس معاملہ ہے، ہر ممکن علاج کرائیں گے : وفاقی وزیر

 

 

 

وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی آنکھ کا مسئلہ حساس معاملہ ہے، ہر ممکن علاج کرائیں گے اور بہترین ڈاکٹروں کو دکھایا جائے گا ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ کسی بھی قیدی کی دیکھ بھال نہ ہو رہی ہو تو اس کے ذمہ دار ہم ہیں،عمران خان سے ہماری کوئی ذاتی دشمنی نہیں،ہمارے صرف سیاسی اختلافات ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہی سیاسی اختلافات کو ذاتی دشمنی کا رنگ دیا، عمران خان کی تکلیف پر سیاست کرنا مجرمانہ کوشش ہے، ان کی تکلیف پر بھی سیاست ہورہی ہے۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ جیل حکام اور حکومت کے کہنے پر ہی پمز ہسپتال میں علاج معالجہ ہوا، ایک سپیشلسٹ نے بھی عمران خان کی صحت پر ایک رپورٹ مرتب کی،چیف جسٹس آف سپریم کورٹ خود اس کیس کو دیکھ رہے ہیں،جہاں کہیں گے عمران خان کی آنکھ کا معائنہ کرایا جائے گا۔

عمران خان کے ساتھ یہ رویہ خطرناک بات ہے اس سے نفرتیں بڑھیں گی: سہیل آفریدی

وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ یہ حساس معاملہ ہے، حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا مجرمانہ غفلت ہے،آنکھوں کے بہترین ڈاکٹروں کو دکھایا جائے گا، عمران خان کی آنکھ کا ہر ممکن علاج کرائیں گے، احتجاج پارلیمنٹیرینز کا حق ہے، اس کیس کو سیاسی انداز میں نہ اچھالا جائے اور نہ ہی سیاست کی جائے۔

 

Back to top button