عمران خان کا مطالبات کی منظوری کیلئےحکومت کوالٹی میٹم

بانی پی ٹی آئی عمران خان نےمطالبات کی منظوری کیلئے حکومت کو اتوار تک الٹی میٹم دیدیا۔

عمران خان نے کہا کہ اگرمطالبات نہ مانے گئےتوپھرسول نافرمانی تحریک کااعلان کیاجائے گا۔

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد علیمہ خان نےکہا کہ عمران خان نے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری جبکہ بےگناہ کارکنان کی فوری گرفتاری کے مطالبات دہرائے ہیں۔

علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نےمطالبات کی منظوری کیلیے اتوار تک کی ڈیڈ لائن دی ہے اگر کوئی پیشرفت نہ ہوئی تو پھر اوورسیز پاکستانیوں سے ترسیلات زر نہ بھیجنے کی اپیل عمران خان خود کریں گے۔

عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ اس کال کا ایک مقصد تو یہ ہے کہ حکومت کو پتہ چلے کہ جن پاکستانیوں کے ساتھ آپ ظلم کررہے ہیں وہ بھی اپنا حق استعمال کرسکتے ہیں جبکہ کارکنان کی جانوں کےخطرےکےپیش نظر اب عمران خان اس طرح کی کال دینےجارہےہیں۔

علیمہ خان کے بقول عمران خان نےکہا کہ کہ جو بھی قانون ہے اور میرے خلاف مقدمات ہیں ان کا سامنا کروں گا،میں نے کبھی بھی اپنےلوگوں کو نہیں اکسایا  اور ہمیشہ لوگوں کو تاکید کی کہ ائین اورقانون کے مطابق چلیں جبکہ احتجاج پر بھی لوگوں کو کہا کہ قانون کو ہاتھ میں نہیں لینا اس کے باوجود26 تاریخ کو لوگوں پر اسنائپرز رائفل سے فائر کیےگئے۔

عمران خان نےکہا کہ لوگ لا پتا ہیں کسی کو نہیں پتہ ان کے ساتھ کیا ہوا لوگ ان کو ڈھونڈ رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ کیا کوئی اپنےحق کیلئےنکلےگا تو اس پر گولی چلائی جائے گی‘۔

علیمہ خان کے مطابق کسی کی جان نہ جائےاس لیےعمران خان نےاورسیز پاکستانیوں کو کال دی ہے جبکہ ایک بار پھر9مئی اور26جون کےواقعات پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نےبتایا کہ بانی پی ٹی آئی کایہ بھی مطالبہ ہے کہ ہمارےغیرقانونی طورپرگرفتارکارکنان کو فوری طور پرریا کیا جائے۔

Back to top button