عمران خان کے جیل میں علاج کا ریکارڈ ہوم ڈیپاٹمنٹ پنجاب کو ارسال

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی، عمران خان کے علاج سے متعلق تمام میڈیکل ریکارڈ ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو بھجوا دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس میں عمران خان کے بلڈ پریشر، نبض، درجہ حرارت اور شوگر سمیت تمام وائٹل سائنز کا مکمل چارٹ شامل ہے۔
عمران خان کے جیل میں علاج اور طبی معائنے کا ریکارڈ طلب
مزید برآں، ان کی آنکھوں کی موجودہ صورتحال، کنسلٹینسی رپورٹس اور میڈیکل اسٹاف کی تفصیلات بھی ہوم ڈیپارٹمنٹ کو فراہم کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ ریکارڈ بتاتا ہے کہ کب کس ڈاکٹر نے عمران خان کا معائنہ کیا۔ آن ڈیوٹی ڈاکٹرز روزانہ تین مرتبہ ان کے وائٹل سائنز اور طبی معائنہ کرتے ہیں اور اس کا روزانہ ریکارڈ باقاعدگی سے مرتب کیا جاتا ہے۔
