عمران خان کا”آئینی ترمیم“کیخلاف احتجاج کا عندیہ

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے“آئینی ترمیم“کیخلاف احتجاج کاعندیہ دیدیا۔
تفصیلات کےمطابق اڈیالہ جیل میں صحافیوں سےگفتگو کرتےہوئےعمران خان کاکہنا تھا کہ یہ سمجھتے ہیں عدلیہ سےمتعلق آئینی ترمیم پر ہم چپ بیٹھیں گےتو ان کی بھول ہے۔نئی آئینی ترمیم کےذریعےچیف جسٹس قاضی فائض عیسی کی توسیع کےلیےسرتوڑ کوشش کی جارہی ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ جب آزادی کی جنگ ہوتی ہےتوقربانیاں دینا پڑتی ہیں، جمہوریت کا قتل عام ہو رہا ہے۔میں جان کی قربانی کےلیےبھی تیار ہوں کسی کی غلامی قبول نہیں کروں گا۔یہ مکمل طور پرقوم کوغلام بنانےجارہےہیں۔سپیکر کی مرضی کےبغیر پارلیمنٹ سےلوگوں کو کیسے اٹھایا جا سکتا تھا، آج جو ہمارے ساتھ ہورہاہے۔کل ان کےساتھ بھی ہو سکتاہے۔
سابق وزیراعظم نےکہا کہ شہباز شریف کومنی لانڈرنگ کیس میں سزاہونے والی تھی۔سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نےاس کو بچایا۔شہباز شریف پر منی لانڈرنگ کاثابت شدہ کیس تھا، منی لانڈرنگ کےکیس کےعلاوہ شہباز شریف، نواز شریف اوراسحٰق ڈار پر تمام کیسزپرانےتھے۔
صحافی نےسوال کیا کہ رانا ثنااللہ پرمنشیات کا کیس آپکےدو میں بنایا گیا۔اس پرعمران خان نے جواب دیا کہ رانا ثنااللہ پراےاین ایف نےکیس بنایا، اس کاسربراہ میجر جنرل ہے۔میں نے اےاین ایف کےسربراہ کو بلایا۔اس نےکابینہ کو بریفنگ دی، اےاین ایف سربراہ نےکابینہ کو بریفنگ میں رانا ثنااللہ کےکیس سے متعلق ثبوت پیش کیے۔
سابق وزیراعظم نےکہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کوبرقرار رکھنےکےلیے سرتوڑ کوشش کی جارہی ہے۔انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اورانتخابی فراڈ کو تحفظدینا چاہتے ہیں۔نئی آئینی قاضی فائز عیسیٰ کو لانےکےلیےکی جارہی ہے۔ملک میں جمہوریت تو ہے ہی نہیں۔20 سےکم سیٹوں والی جماعت کوپارلیمنٹ میں جب بٹھایا گیا تو جمہوریت تو وہاں ہی ختم ہو گئی۔آج میڈیا پر پابندیاں ہیں، ججز کو دھمکایاجارہاہے۔
بانی پی ٹی آئی نےکہا کہ پارٹی کواسٹریٹ موومنٹ کےلیےتیارکررہے ہیں۔ترمیم جس طرح سےلائی جارہی ہے اگر یہ سمجھتے ہیں کہ ہم چپ کر کے بیٹھ جائیں گے تو ان کی بھول ہے۔جو بھی ہوگا اس کے ذمہ دار یہ ہوں گے، پارٹی کو کہہ رہا ہوں تیاری کریں۔یہ چاہتے ہیں کہ غلامی قبول کر لوں مگر ایسا ہو نہیں سکتا، مسلم لیگ (ن)اورپیپلز پارٹی سیاست نہیں۔ غلامی کر رہے ہیں۔ووٹ کو عزت دو کا کہہ کر بوٹ کو عزت دی گئی۔
مخصوص نشستیں:فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کے سنگین نتائج ہونگے:سپریم کورٹ
عمران خان نےکیا کہ مجھ پرایف آئی آرکاٹی گئی ہےتو یہ حمودالرحمن کمیشن رپورٹ بھی قوم کوپڑھکرسنا دیں۔حمودالرحمن کمیشن رپورٹ پر مل کرلیتےتو پاکستان میں کبھی مارشل لانہ لگتا، کچھ بھی ہوجائے21ستمبرکولاہورمیں جلسہ کریں گےاجازت دیں یا نہ دیں۔جلسہ کرناہمارا جمہوری اور آئینی حق ہے۔یڑھ سال سےہمیں جلسہ نہیں کرنےدیاجارہا۔
