عمران خان کاچیف جسٹس کو ایک اور خط لکھنے کا عندیہ

بانی پی ٹی آی عمران خان نے پارٹی کو چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو خط لکھنے کی ہدایت کردی۔
پی ٹی آئی کے سکیرٹری جنرل سلمان اکرم راجا کااڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ وقفے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہوئی، اس تعطل کی وجہ نہیں تھی، ان کےحوالے سے جو وسوسے پیدا کئے گئے تھے، وہ درست نہیں۔جیل کا نظام ان قوتوں کےتابع ہے جن کا جیل کے نظام سے تعلق نہیں، ان کی اہلیہ سے ملاقات نہیں کرائی جارہی، 6 ماہ میں بچوں سے چوتھی بات بات کروائی گئی۔عمران خان کی ہدایت پر چیف جسٹس کو خط لکھوں گا، ہم یہ معاملہ ان کے سامنے رکھیں گے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ دورہ سندھ کےبارے میں بانی پی ٹی آی عمران خان کو بتایا، بتایا پورا سندھ پی ٹی آئی کا منتظر ہے، ہم سندھ کے حقوق کیلئےلڑیں گے اور ان کے پانی کا ایک قطرہ کسی اور کو نہیں جانے دیں گے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ سندھ پر وڈیروں کاراج بہت ہوچکا، ملک کےہرمظلوم کے ساتھ ہم کھڑے ہیں، پنجاب میں ہر روزفسطائیت کا نیا واقعہ سامنےآتا ہے، بانی کی رہنمائی میں ہم یہ جنگ لڑیں گےاورجیت کر دکھائیں گے۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ جنید اکبر کی صدارت پر بانی نے اعتماد کا اظہار کیا ہے، ہدایت کی ہے کہ جو پارٹی کے ساتھ دوسرے عہدوں پر تعینات ہیں، وہ پارٹی عہدے چھوڑ دیں جو لوگ پارٹی میں رہ کر اس کے خلاف باتیں کرتے ہیں۔
