عمران خان کا پیغام آچکا، اب آزادی یا موت : سہیل آفریدی

 

 

 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ عمران خان کا جیل سے پیغام آچکا ہے، اب آزادی حاصل کریں گے ورنہ موت کو ترجیح دیں گے، یہاں پر پالیسی صرف عمران خان کی چلے گی، یہاں پر راج عمران خان کا ہوگا۔

 

خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہاکہ اب ہم جائیں گے تو آزادی حاصل کر کے لوٹیں گے یا پھر کفن میں واپس آئیں گے،جن سے ہمیں انصاف کی توقع تھی،وہ ہمیں انصاف نہیں دے رہے۔ عدالتوں کے جج ہم سے ملنا بھی گوارا نہیں کرتے۔

 

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان کی اہلیہ کو جعلی مقدمات میں ناحق قید کیا گیا ہے۔

سہیل آفریدی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مینڈیٹ چور،جس نے لاہور کے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا اور جعلی طریقے سے پنجاب کی وزیر اعلیٰ بنی،وہ مجھے مشورے دے رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ یہاں پر پالیسی صرف عمران خان کی چلے گی،یہاں پر راج عمران خان کا ہوگا،وہ مقبول اور قبول ترین لیڈر ہے،اس نے ہماری تربیت کی ہے،ہم اس کی ہی سنیں گے۔

مجھ پر مقدمہ جنرل باجوہ نے بنوایا : رانا ثناء اللہ

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سینئر رہنما پی ٹی آئی شہریار آفریدی نے کہا کہ سہیل آفریدی صرف عمران خان اور آئی ایس ایف کا سپاہی نہیں،بلکہ پاکستان کے قبائل کا وہ بیٹا ہےجو جب پاکستان کی بات آتی ہےتو سب کچھ قربان کردیتا ہے، لیکن پاکستان پر سودے بازی نہیں کرتا۔

 

 

 

Back to top button