عمران خان کا پمز ہسپتال میں آنکھوں کا دوسرا معائنہ مکمل

عمران خان کو آنکھ کے علاج کےلیے اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں ان کو اینٹی وی ای جی ایف انٹرا وٹرئیل انجکشن کی دوسری ڈوز دی گئی۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کے مطابق ڈوز دینے سے قبل کارڈیالوجسٹ کنسلٹنٹ نے ایکوگارڈیو گرافی اور ای سی جی کیا جس کے نتائج نارمل آئے، پروسیجر کے دوران اور بعد میں عمران خان کے وائٹل مستحکم رہے جب کہ کنسلٹنٹ فزیشن نے بھی انہیں طبی طور پر مستحکم قرار دیا۔
پمز اور شفا آئی ہاسپٹل کے کنسلٹنٹ اوفتھلمولوجسٹ اور کنسلٹنٹ وائٹریو ریٹینل سرجن کی رہنمائی میں پروسیجر عمل میں لایا گیا۔یہ عمل ڈے کیئر سرجری کے طور پر انجام دیا گیا،پروسیجر سے پہلے سپیشلسٹس کے بورڈ نے معائنہ کیا۔
راجہ ناصرعباس کان لیگ کو عمران خان سے صلح صفائی کا مشورہ
اعلامیےکے مطابق معائنے کے بعد عمران خان کو ضروری ہدایات،فالو اپ مشورے، نسخے اور دستاویزات کے ساتھ ڈسچارج کردیا گیا۔
