عمران خان کی بیٹوں سے فون پر بات کروا دی گئی

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کی ان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے فون پر بات چیت کروا دی گئی ہے
جیل ذرائع کے مطابق گزشتہ روز عمران خان کی ان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے بات کرائی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر ہونےوالی گفتگو 25 منٹ تک جاری رہی۔اس دوران عمران خان کی آنکھ کی بیماری سے متعلق تفصیلی بات چیت ہوئی۔
یاد رہے کہ عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان لندن میں مقیم ہیں۔
