عمران خان کےبیٹوں نےپاکستانی ویزےکیلئےدرخواست دیدی

 بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم کے بیٹے، سلیمان اور قاسم، نے پاکستان آنے کے لیے ویزے کی درخواست جمع کروا دی ہے اور اب وہ منظوری کے منتظر ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس” پر اپنے بیان میں علیمہ خان نے کہا کہ سلیمان اور قاسم نے چند روز قبل لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ویزے کی درخواست دی تھی۔

علیمہ خان نے بتایا کہ پاکستانی سفیر نے آگاہ کیا ہے کہ ویزہ درخواستوں کی منظوری کا معاملہ اس وقت وزارت داخلہ اسلام آباد کے پاس زیرِ غور ہے، اور حتمی فیصلہ اسی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

علیمہ خان کے مطابق، لندن میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن نے ویزہ درخواستیں وصول کر کے متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا ہے۔ سلیمان اور قاسم اب وزارت داخلہ سے حتمی منظوری کے منتظر ہیں۔

Back to top button