عمران خان کے بیٹوں کی امریکی سینیٹر رچرڈ گرینل سے ملاقات

عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان خان نے کیلیفورنیا میں امریکی سینیٹر رچرڈ گرینل سے ملاقات کی ہے۔ رچرڈ گرینل نے کا کہنا تھا کہ آپ کو مضبوط رہنا ہوگا۔ دنیا بھر میں لاکھوں لوگ ایسے ہیں جو سیاسی مقدمات سے تنگ آچکے ہیں۔
عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان نے پاکستان آنے سے قبل سابق امریکی انٹیلیجنس چیف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایڈوائزر رچرڈ گرینل سے امریکا میں ملاقات کی ہے۔
عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے رچرڈ گرینل نے سوشل میڈیا پر قاسم اور سلیمان کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کیلیفورنیا میں خوش آمدید میرے دوستو، آج آپ لوگوں کے ساتھ وقت گزار کر بہت اچھا لگا۔
رچرڈ گرینل نے مزید لکھاکہ آپ کو مضبوط رہنا ہوگا۔دنیا بھر میں کروڑوں لوگ سیاسی انتقامی کارروائیوں سے تنگ آچکے ہیں آپ اکیلےنہیں ہیں۔ساتھ ہی رچرڈ نے ایک بار پھر عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ’فری عمران خان‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
9 مئی مقدمات : عدالتی فیصلے سے قانون کی بالا دستی قائم ہوئی ، بیرسٹر عقیل ملک
یاد رہے کہ اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے 5 اگست کو احتجاج کی کال دے رکھی ہے جس پر علیمہ خان کا کہنا تھاکہ عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلمان پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک کا حصہ بنیں گے۔
