عمران خان کا جیل میں رہنا ہی ان کے فائدےمیں ہے : فیصل واؤڈا

سینیٹر فیصل واؤڈا کاکہنا ہےکہ عمران خان کےلیے جیل ہی فائدے میں ہے۔

سینیٹر فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ عمران خان جیل سے باہر آئےتو ان کی کہانی ختم ہوجائے گی۔عمران خان کا جیل میں رہنا ہی ان کے فائدےمیں ہے،جیل توڑنے کی بات کرنےوالے ان کی زندگی کی ضمانت کیسےدیں گے؟

فیصل واؤڈا کاکہنا تھا  کہ مراد سعید وہ طوطا ہےجس میں دو بندوں کی جان ہے، مراد سعید چھپاہوا کیوں ہے؟ وہ سامنےکیوں نہیں آتا۔انہوں نےکہا کہ فیض حمید سارا ملبہ عمران خان پرڈالیں گے، فیض حمید اور علی امین گنڈاپور کی باہمی گفتگو سامنےآچکی ہے، گنڈاپور کےخلاف پرچہ کٹ چکا،ان کےخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

’ سسٹم کےساتھ لڑائی سے مسائل حل نہیں ہوتے ‘، اسپیکر کا گرفتار ارکان کو مشورہ

فیصل واؤڈا نے کہا کہ گنڈاپور نےپہلے کہاکہ کسی کاباپ عمران خان کو گرفتار نہیں کرسکتا، اب وہی کہہ رہےہیں کہ کسی کا باپ بھی ان کا ملٹری ٹرائل نہیں کرسکتا۔

Back to top button