چین،ڈرائیور نے درجنوں لوگوں پر گاڑی چڑھادی،35افراد ہلاک

چین میں تیز رفتارگاڑی نےدرجنوں لوگوں کو کچل دیا جس سےکم ازکم35 افرادہلاک اور43 زخمی ہوگئے۔

 تفصیلات کےمطابق  گاڑی سے لوگوں کے کچلے جانےکا واقعہ چین کے جنوبی صوبے گوانگڈونگ کےشہر زوہائی میں پیش آیا۔واقعہ پیرکےروزمقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے7بج کر48 منٹ پر پیش آیا۔

چینی پولیس نےگاڑی کے62 سالہ ڈرائیور کوگرفتارکرلیا ہے جس نےحادثے کے بعد چھریوں کےوارکرکےخود کوزخمی کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ زخمی ڈرائیورکوعلاج کےلیےاسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق62سالہ ڈرائیور اپنی طلاق کےبعدناخوش تھا۔

چین کےسرکاری میڈیا کےمطابق چینی صدرشی جن پنگ نےزخمیوں کےعلاج کے لیےہرممکن اقدامات کرنےکی ہدایت کرتےہوئےملزم کےلیےسخت ترین سزا کا مطالبہ کیا ہے۔

Back to top button