سسرالیوں نے جہیز میں گردہ یا 30لاکھ کی ڈیمانڈکردی

اترپردیش کے شہر کانپور میں سسرالیوں نےخاتون کو اپنے شوہر کے لیے گردہ دینے یا پھر 30 لاکھ روپے نقد بطور جہیز فراہم کرنے کا مطالبہ  کردیا۔

بھارت میں جہیز سے متعلق ایک حیران کن اور چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں سسرال والوں نے بہو سے ایسی غیر معمولی مانگ کر دی جس نے سب کو ششدر کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ خاتون نے پولیس سے رجوع کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ شادی سے قبل سسرال والوں نے شوہر کی سنگین بیماری، یعنی دونوں گردوں کے فیل ہونے کی حقیقت کو چھپایا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ اس اہم معاملے سے لاعلم رکھتے ہوئے اس کی شادی کر دی گئی۔

پولیس کے مطابق خاتون کی شادی 22 جون 2025 کو لکھنؤ کے رہائشی نشانت کمار سے ہوئی تھی، جس کے دوران اس کے اہلِ خانہ نے جہیز میں 8 لاکھ روپے نقد، زیورات اور ایک گاڑی بھی دی تھی۔ تاہم شادی کے بعد سسرال میں اس کے ساتھ رویہ مناسب نہ رہا اور اس کی ذاتی زندگی میں مداخلت بھی کی جاتی رہی۔

خاتون نے یہ بھی بتایا کہ اس کا شوہر روزانہ متعدد ادویات استعمال کرتا تھا، جس سے اس کی صحت کی سنگینی کا اندازہ ہوتا تھا۔

Back to top button