بمراہ چیمپئنز ٹرافی میں ان یاآئوٹ،فیصلہ کل متوقع

بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ پاکستان میں ہونیوالی چیمپئین ٹرافی میں ان ہونگے یا آئوٹ فیصلہ کل متوقع۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی حتمی فہرست جمع کرانےکے لیے 11 فروری آخری تاریخ ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں  بمراہ کی کمر کا اسکین کیا گیا ہے اور اسکواڈ کے حتمی اعلان سے قبل بمراہ کی دستیابی کے حوالے سے  انڈین ٹیم کے سلیکٹرز  بی سی سی آئی کے میڈیکل اسٹاف  کے ساتھ مشورہ کریں گے جس کے بعد فیصلہ کیا جائےگا۔

اس سے قبل یہ اطلاع سامنے آئی تھی کہ 31 سالہ فاسٹ بولر ایک دو دنوں میں پریکٹس شروع کردیں گے۔

خیال رہےکہ آسٹریلیا کے حالیہ دورے کے اختتام پربمراہ کو کمر کے دردکا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کی وجہ سے وہ سڈنی میں پانچویں ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بولنگ نہیں کر سکے تھے۔

بارڈرگواسکر ٹرافی کے دوران بمراہ نے 5 ٹیسٹ میچوں میں مجموعی طور پر 151.2 اوورز کروائے اور 32 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے۔

بمراہ انگلینڈ سے ہونیوالی ون ڈے سیریزکے اسکواڈ میں شامل ہیں تاہم انہوں نےکوئی میچ نہیں کھیلا ہے جب کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کے عارضی 15 رکنی اسکواڈ میں بھی شامل ہیں۔

Back to top button