اسکردو،گاڑی لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آگئی،5 افراد جاں بحق

گلگت بلتستان کےضلع اسکردوکےعلاقےروندو ملوپاکےقریب گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی جس کےنتیجےمیں کم ازکم5 افراد ہلاک ہوگئے۔

ریسکیو اہکاروں نےبتایا کہ ’ بدقسمت گاڑی اسکردو سےشنگس جارہی تھی جب اچانک اس پرایک بڑا پہاڑی تودا آگرا۔’

پولیس نے واقعے کو ’دلخراش‘ قرار دیا اور کہا کہ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنےوالی گاڑی میں سوارمسافروں کوبچنےکا کوئی موقع نہیں ملا۔’

رپورٹ کےمطابق واقعے کے فوراً بعدریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پرروانہ ہوئی اور سرچ آپریشن شروع کردیا،آپریشن کےدوران حکام نےافسوسناک واقعےمیں کم ازکم 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی،حادثےمیں جاں بحق مقتولین کی شناخت تاحال جاری نہیں کی گئی۔

یاد رہےکہ رواں سال اگست میں مون سون بارشوں کی وجہ سےلینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب نےگلگت بلتستان اوراستورکےعلاقوں میں بڑےپیمانےپرتباہی مچائی تھی۔

اقوام متحدہ نےرواں سال ہونےوالی مون سون بارشوں کےنتیجے میں تقریباً2 لاکھ افراد کے متاثر ہونےکاخدشہ ظاہر کیا تھا۔

واضح رہےکہ پاکستان دنیاکےان ممالک میں شامل ہےجو موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات سےسب سےزیادہ دوچارہیں،رواں سال ملک میں1961 کےبعد اپریل کے مہینے میں سب سےزیادہ59.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اپریل میں ہونےوالی بارشوں کےنتیجےمیں خیبرپختونخوا میں زیادہ ترمقامات پر آندھی، مکانوں کےگرنےاورلینڈ سلائیڈز کےباعث کم ازکم144افرادجاں بحق ہوئے تھے۔

Back to top button