سموگ سے چھٹکارا،ہائیکورٹ کا سائیکلنگ کو فروغ دینے کاحکم

لاہورہائیکورٹ نے سموگ سےچھٹکاراپانے کیلئے سائیکلنگ کو فروغ دینے کاحکم دیدیا۔لاہورہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پرسماعت ہوئی۔

لاہورہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے درخواستوں پرسماعت کی۔

سرکاری وکیل کا دلائل میں کہنا تھاکہ ریسٹورنٹس اور جم کو جلد بند کرنے کی سفارشات تیار کی ہیں۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ ان گزارشات میں کچھ غیرضروری ہیں۔جم تو کورونا میں بند ہوئے تھے۔سموگ سے متعلق جتنا کردار فیکٹریوں کا ہے اتنا مسئلہ متعلقہ افسران کا بھی ہے۔ایسے افسران کیخلاف پیڈاایکٹ کے تحت کارروائیاں کی جائیں۔

فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ بیجنگ میں سموگ ختم کردی گئی ہے۔وہ بڑی مثال ہے۔

عدالتی معاون نے کہا کہ بھارتی رپورٹ کے مطابق دیوالی پر سموگ کو کنٹرول کیاگیا۔

جسٹس شاہدکریم نے کہا کہ بھارت میں بہت زیادہ فصلوں کی باقیات جلا ئی جاتی ہیں۔اگر ہوا انڈیا سے پاکستان کی جانب چلے تو وہ تمام اثرات پاکستان میں آئیں گے۔گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کیخلاف کارروائیاں یقینی بنائیں۔ڈولفن والے اور کچھ تو نہیں کرتے تو گاڑیاں دھونے والوں کی تصویربنا کر بھیج دیں۔

 فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ ڈی سیز سموگ سے متعلق آگاہی واک کرکے کہتے ہیں ہم نے کرداراداکردیا۔برطانیہ میں آج بھی ججز سائیکلوں پر آتے ہیں۔آپ سائیکلنگ کو فروغ دیں۔لاہوریئے 5ماہ بعد آپ کو سائیکلوں پرنظرآئیں گے۔یہ سب حکومتی ادارے کر سکتے ہیں۔

لاہورہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے کیس کی مزید سماعت 22نومبر

کوئٹہ میں کانگو کاایک اورکیس رپورٹ

تک ملتوی کردی۔

Back to top button