وعدہ کرو عمران خان کولیےبغیرکوئی یہاں سےنہیں جائےگا، بشریٰ بی بی
عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نےڈی چوک پہنچنےوالےکارکنوں سےوعدہ لےلیا کہ وہ عمران خان کوساتھ لیےبغیر ڈی چوک نہیں چھوڑیں گے۔
پی ٹی آئی کے خیبر پختون خوا سےآئےقافلے تمام ترحکومتی رکاوٹوں کوعبور کرتے ہوئے ڈی چوک پہنچ گئےجہاں بشریٰ بی بی،وزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈاپوراور دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کی تصاویر اور ویڈیوزسامنے آگئیں۔
بشریٰ بی بی نےکارکنوں سے خطاب کیاجس کی ویڈیو سامنے آگئی، علی امین گنڈاپور اور دیگر رہنما بھی ان کےساتھ موجود ہیں۔
بشریٰ بی بی نےکہا کہ عمران خان صرف آپ لوگوں کےلیےکھڑے ہوئے ہیں اور کھڑے رہیں گے، آپ لوگوں کو وعدہ کرنا ہے کہ جب تک عمران خان آپ لوگوں کے بیچ نہیں آجاتے آپ لوگ ڈی چوک کو نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ میرا آپ سے وعدہ ہےکہ میں آخری فردہوں گی جو ڈی چوک پر رہے گا اور خان کولیےبغیریہاں سے نہیں نکلوں گی، اور اگر آپ سےکوئی یہ کہے کہ بی بی ڈی چوک چھوڑ کرچلی گئی تو یہ جھوٹ ہوگا۔اس موقع پر لوگوں نےجینا ہوگا دھرناہوگا کہ نعرے لگائے۔