ول سمتھ کا معاملہ، میزبان کو حد میں رہنا چاہیے
بھارتی فلم انڈسٹری کے دبنگ سٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ شوز کے میزبان کو اپنی حد میں رہتے ہوئے مذاق کرنا چاہیے۔
بالی ووڈسٹارسلمان خان نے ہالی ووڈ اداکار کی جانب سے شوکے میزبان کوتھپڑ مارنے کے واقعے پرردعمل میں کہا کہ میزبان کے طورپرحساس ہونا اورمذاق کرنا اچھی بات ہے لیکن مذاق ایک حد میں رہ کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بگ باس اور دس کا دم‘سمیت متعدد لائیو شوز کی میزبانی کرچکا ہوں،شوز کے دوران نامناسب واقعات بھی ہوتے ہیں جس پر دکھ اور مایوسی کا اظہار شوز کے دوران کردیتا ہوں مگر میں اپنی حد میں رہتا ہوں۔
ول اسمتھ نے تھپڑ رسید کرنے پر کرس راک سے معافی مانگ لی
یاد رہے کہ آسکر ایوارڈز 2022 کی تقریب کے دوران معروف ہالی ووڈ ادکار وِل سمتھ نے امریکی کامیڈین کرس راک کواپنی بیوی کے بارے میں مذاق پر تھپڑ مار دیا جس کے بعد سے ول اسمتھ تنقید کی زد میں ہیں۔,