اتحادی حکومت میں ہلکی پھلکی نوک جھونک چلتی رہتی ہے : احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہےکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتیں ہیں، جن کے اپنےاپنے نظریات ہیں پیپلزپارٹی ہماری اتحادی ہے اور اتحادی حکومت میں ہلکی پھلکی نوک جھونک چلتی رہتی ہے۔
کراچی میں وزیر منصوبہ بندی سندھ ناصر حسین شاہ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتےہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاکہ گزشتہ حکومت نے 4 سال تک سندھ حکومت کو نظر انداز کیا،کیوں کہ یہاں اس کی مخالف حکومت تھی اور وفاقی منصوبوں کو فنڈز مہیا نہیں کیے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی دو بڑی سیاسی جماعتیں ہیں،جن کے اپنے اپنےنظریات ہیں،جہاں ملک کا مفاد ہوتا ہےوہاں دونوں جماعتیں اپنے مفاد کو نہیں دیکھتیں،ن لیگ اور پیپلز پارٹی مل کر ملک کےمفاد کےلیے کام کرنے کےلیے تیار ہیں،اتحادیوں کے ساتھ مل کر ملک کو معاشی بحران اور دہشت گردی سے نکالنا ہے۔
احسن اقبال کاکہنا تھا کہ ماضی میں 3 اڑانیں کریش ہوتے دیکھی ہیں،اڑان پاکستان ملک کے مستقبل کا منصوبہ ہےجو سیاست سے بالاتر ہے،پیپلز پارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے، ان کے تعاون سے حکومت میں یہ پروگرام چلارہے ہیں،اڑان پاکستان کے معاملےپر خیبرپختونخوا حکومت کو بھی اعتماد میں لیاگیا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک کو ٹیکنالوجی کی معیشت پر ڈالنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،پاکستان کےمستقل کا دارو مدار ایکسپورٹ پر ہے، 30 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ کو 100 ارب تک لے کر جانے میں 8 یا 15 سال لگیں گے، اڑان پاکستان کےتحت ہدف کو حاصل کرنےکےلیے صوبوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، 2022 کے سیلاب کےبعد تباہی سے نکلنےمیں سندھ حکومت کی مدد کریں گے، اڑان پاکستان حکومت کا نہیں پاکستانی قوم کا منصوبہ ہے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کاکہنا تھاکہ پاکستان کو اس وقت غیر اعلانیہ جنگ کا سامنا ہے،سائبر اسپیس ایک نیا محاذ ہے، ہر ملک اپنے سائبر اسپیس کو محفوظ بنانے کےلیے اقدامات کررہا ہے، آئی ٹی بزنس کا تحفظ بھی حکومت کی ذمہ داری ہے، وفاقی حکومت نے رجسٹرڈ وی پی این کےذریعے بلاتعطل انٹرنیٹ فراہم کیا، 34 فیصد سافٹ وئیر ایکسپورٹس میں اضافہ ہوا ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مہنگائی بڑھنےکی شرح کم ہوگئی ہے،کیا یہ اچھی بات نہیں ہے؟ منہگائی بڑھنےکی شرح 38 فیصد سے 4 فیصد پر آگئی ہے،اسٹاک مارکیٹ 30 ہزار پر تھی، اب ایک لاکھ سے اوپر جاچکی،یقیناً مسائل ہیں اور ہم ہی حل کریں گے، ملک کے اندرونی اور بیرونی مسائل سے نمٹنے کےلیے تمام اتحادیوں کےاتفاق کی ضرورت ہے۔
اسلام آباد پولیس نے خیبرپختونخوا ہاؤس کو کتنے کروڑ کا نقصان پہنچایا؟
وفاقی وزیر نےکہاکہ عمران خان لوگوں سے رسیدیں مانگتے تھے،ان سے مانگی گئی تو ان کی رسیدیں بوگس نکلیں، عمران خان اصلی رسیدیں دکھا دیں گے تو وہ رہا ہوجائیں گے۔
