سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس87 ہزار پوائنٹس کی حد عبورکرگیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایس ای-100 انڈیکس 602 پوائنٹس بڑھ کر تاریخ میں پہلی بار87 ہزار کی نفسیاتی حد عبورکر گیا۔
کے ایس ای-100 انڈیکس727 پوائنٹس یا 0.84 فیصداضافے کےبعد87 ہزا 194 پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد مسلسل دوسرے کاروباری روز اسٹاک ایکسچینج میں زبردست اضافے کا رجحان برقرار رہا تھا اور کے ایس ای-100 انڈیکس643 پوائنٹس یا0.75 فیصد اضافے کے بعد86 ہزار701 کی تاریخی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
راست کےذریعے16دن میں1 ہزار ارب کی ٹرانزیکشنز
تاہم، کاروبار کےاختتام پر یہ رجحان برقرارنہ رہ سکا تھا اور انڈیکس409 پوائنٹس یا0.48 فیصد بڑھ کر86 ہزار466 پربند ہوا تھا۔
بروکریج ہاؤس ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے بتایا تھا کہ تیزی کےرجحان کی وجہ اداروں کی جانب سے خریداری اوربہتر کارپوریٹ آمدنی ہے۔
بروکریج ہاؤس اسمٰعیل اقبال سیکورٹیز کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں کمی اور معاشی اشاریوں میں بہتری کی بدولت سرمایہ کاروں نے بہترین قیمت پرحصص خریدنےکے مواقع سے فائدے اٹھایا۔