امریکہ میں انسانی سروں سے بھرا صندوق چوری
امریکا میں کوریئر کمپنی کی وین سے انسانی سروں سے بھرا ایک پورا صندوق چوری کرلیا گیا ہے اور پولیس اب تک مجرموں کی تلاش میں ہے۔
یہ واقعہ ڈین ور میں پیش آیا ہے جہاں ایک وین کے ذریعے انسانی سر طبی تدریس اور تحقیق کےلیے دوسرے مقام پر بھیجے جارہے تھے۔ صبح گیارہ بجے ڈینور سینٹرل پارک کے اطراف میں کھڑی وین میں انکشاف ہوا کہ سروں سےبھرا ڈبہ موجود نہیں۔
پولیس کی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ یہ واردات ایک روز قبل بدھ کو ڈھائی بجے سے لے کر جمعرات کی صبح ساڑھے نو بجے ہوئی تھی۔چوروں نے بہت چالاکی سے ڈبہ اٹھا کر ہاتھ گاڑی (ڈولی کارٹ) پر رکھا اور اطمینان سے اس کے ساتھ فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق انسانی سر سفید اور نیلے کارڈبورڈ میں رکھے تھے جس پر ’سائنس کیئر‘ تحریر تھا۔ یہ ایک کمپنی کا نام ہے جو عطیہ کردہ انسانی سر فراہم کرتی ہے جو تعلیم، سائنسی تحقیق اور ڈاکٹروں کی رہنمائی کے لیے استعمال کئے جاتے ہیں۔ تاہم کمپنی نے اس واقعے پر کوئی ردِ عمل نہیں دیا ہے۔
کینیڈا میں پہلی مرتبہ سبز رنگ کے بل ڈاگ کی پیدائش
سائنس کیئر کے صدردفاتر بھی ڈینور میں ہی واقع ہیں۔ اس کے مرکز سے 16 کلومیٹر دوری چوریکا واقعہ پیش آیا ہے۔ اس واردات سے کئی سوالات سامنے آئے ہیں۔
یعنی کہ کل کتنے انسانی سر تھے؟ ٹرک اس طرح کیوں روکا گیا؟ ڈرائیور نے اسے اتنی دیر روکےکیوں رکھا اور کیا چور جانتے تھے کہ وہ کیا شے چرارہے ہیں؟اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے اور پولیس نے اپنی تفتیش شروع کردی ہے۔