بجلی چوری کے واقعات قابل دست اندازی جرم قرار

بجلی چوری کے واقعات کی روک تھام کے لیے ایسے واقعات کو قابل دست اندازی جرم قرار دے دیا گیا ہے، اس سلسلے میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کریمنل لاء ترمیمی آرڈیننس 2023 بھی جاری کر دیا ہے۔

صدر مملکت نے آرڈیننس آرٹیکل 89 ایک کے تحت جاری کیا ہے، آرڈیننس کا مقصد پاکستان پینل کوڈ 1860 کے سیکشن 462 (O) میں ترمیم کرنا ہے۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو اس سے قبل بجلی چوری کے واقعات کی ایف آئی آرز درج کروانے میں مشکلات کا سامنا تھا، آرڈیننس سے تقریباً 590 ارب روپے کی بجلی چوری پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

اب آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو پاکستان میں ضم کر لینا چاھئے؟

Back to top button