صنعتی ترقی کیلئےانکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس 2022 جاری
صدر مملکت عارف علوی نے مقامی صنعتوں کے فروغ کیلئے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کردہ پیکج پر مشتمل انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس 2022 جاری کردیا۔آرڈیننس کا مقصدملک میں سرمایہ کاری ، صنعتوں کا فروغ، بیمارصنعتی یونٹس کااحیاء ہے۔
آرڈیننس کےتحت نقصان سےمتاثر، بیمارصنعتوں کو دوبارہ زندہ کرنےکیلئے پیکج دیا گیا ہے۔انکم ٹیکس آرڈیننس2001 میں ترمیم کرکے سیکشن59 سی، 65 ایچ، 100 ایف کااضافہ کیاگیا ہے، نئی صنعتوں کے قیام کیلئے ظاہر کردہ اثاثوں پر سرمایہ کاروں کو صرف 5 فیصد مقرر ٹیکس دیناہوگا۔
Income Text News in urdu video
ظاہرکردہ فنڈز صرف پلانٹس و مشینری خریدنے، انڈسٹری کےقیام کیلئےاستعمال ہوسکیں گے،منافع بخش کمپنیاں بیمار اور نقصان میں جانےوالی صنعتیں حاصل کرسکیں گی۔