انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں اضافہ

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں سستا ہوگیا۔

سٹیٹ بینک کی جانب سےجاری اعدادوشمار کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 18پیسے مہنگا،278روپے34پیسے سے بڑھ کر 278روپے52پیسے پربند ہوا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20پیسے سستا ،280روپے پربند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 515 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 260 پوائنٹس پر بند ہوا ۔دن بھر مجموعی طور پر 452 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔288 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 119 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ میں 53 کروڑ 55 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔اسٹاک مارکیٹ میں 14 ارب 43 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 78,457 جبکہ کم ترین سطح 77,968 پوائنٹس رہی ۔

Back to top button