ETPB ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافہ منظور

چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمر الزمان نے محکمہ ای ٹی پی بی کے ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری دے دی۔ یہ فیصلہ بجٹ 2025-26 کے نوٹیفکیشن کے مطابق ملازمین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کیا گیا۔
ای ٹی پی بی کے ملازمین نے چیئرمین قمر الزمان اور اعلیٰ افسران کا شکریہ ادا کیا اور ان کی آمد پر ہیڈ آفس میں پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر چیئرمین نے کہا کہ ملازمین کے جائز مطالبات اور حقوق کی ادائیگی ہمیشہ یقینی بنائی جائے گی۔ علاوہ ازیں، انہوں نے ہیڈ آفس میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا معائنہ کیا اور پانی کے معیار کی جانچ کے لیے لیبارٹری ٹیسٹ کروانے کے احکامات بھی جاری کیے۔
