بھارت ایشیئن کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت پر رضامند

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیئن کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کی رضامندی ظاہر کردی۔
اے سی سی کے اجلاس میں شرکت کرنے والا بھارتی کرکٹ بورڈ اب شرکت پر رضامند ہوگیا ہے اور بی سی سی آئی کے سیکریٹری جنرل راجیو شکلا اجلاس میں ورچوئل شرکت کریں گے۔
محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ جس کی وجہ سے بھارت نے شرکت سے انکار کردیا تھا۔
ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیے ایشین کرکٹ کونسل کا اہم اجلاس جمعرات کو چیئرمین محسن نقوی کی زیر صدارت ڈھاکا میں طلب کیا گیا ہے۔ اس اجلاس میں ایشیا کپ کے انعقاد یا اس کی منسوخی سے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
