بھارت کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان

بھارت نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کے لیے منتخب کیے گئے 15 رکنی بھارتی اسکواڈ میں نائب کپتان شبمان گل کو شامل نہیں کیا گیا۔ اسی طرح جتیش شرما بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔

سلیکٹرز نے شبمان گل اور جتیش شرما کی جگہ رنکو سنگھ اور ایشان کشن پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، جنہیں حالیہ کارکردگی کی بنیاد پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹیم مینجمنٹ نے اکشر پٹیل کو نائب کپتان مقرر کر دیا ہے، جو حالیہ عرصے میں اپنی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کے باعث ٹیم کے اہم رکن بن چکے ہیں۔

اعلان کردہ یہی اسکواڈ نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں بھی بھارت کی نمائندگی کرے گا، جسے ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت موجودہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ چیمپئن ہے۔ 2024 کے ایڈیشن میں بھارتی ٹیم نے فائنل میں جنوبی افریقا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Back to top button