بھارت کا روسی شہریوں کو مفت ویزا فراہم کرنے کا اعلان

بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ روسی شہریوں کو مفت سیاحتی ویزا فراہم کیا جائے گا۔
عالمی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ جلد ہی روسی شہریوں کےلیے ای ٹورسٹ ویزا اور گروپ ٹورسٹ ویزا کا آغاز کیا جائے گا۔ یہ دونوں ویزے 30 دن کے اندر دستیاب ہوں گے اور یہ مفت بھی ہوں گے ۔
بھارتی وزیراعظم نے مزید کہا کہ بھارت اور روس کے درمیان تجارت کو تیل اور دفاع کے علاوہ دیگر شعبوں تک بھی وسعت دی جائے گی۔ مغربی دباؤ کے باوجود دونوں ممالک باہمی تعلقات کو مضبوط کرتے رہیں گے اور 2030 تک دو طرفہ تجارت کو 100 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
