بھارت نے 25 ارب ڈالر کے بڑے دفاعی منصوبوں کی منظوری دے دی

بھارت نے اپنے دفاعی نظام کو مزید مضبوط بنانے کےلیے بڑے پیمانے پر عسکری منصوبوں کی منظوری دےدی ہے،جس کے تحت فضائی دفاع، جدید طیاروں اور اسلحے کی خریداری شامل ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی دفاعی خریداری کونسل نے تقریباً 25 ارب ڈالر مالیت کے دفاعی منصوبوں کی منظوری دی ہے۔ ان میں درمیانے درجے کے ٹرانسپورٹ طیارے،روسی ساختہ S-400 فضائی دفاعی نظام اور بغیر پائلٹ حملہ آور طیاروں کی خریداری شامل ہے۔
بھارتی حکومت کا کہنا ہےکہ دفاعی خریداری کونسل نے بری فوج کےلیے ائیر ڈیفنس ٹریکڈ سسٹم،آرمر پیئر سنگ ٹینک ایمونیشن،ہائی کیپیسٹی ریڈیو ریلے سسٹم،دھنوش گن سسٹم اور رن وے انڈیپینڈنٹ ائیریل سرویلنس سسٹم کی منظوری دی ہے۔
روس امریکی افواج کو نشانہ بنانے کےلیے ایران کی مدد کررہا ہے : یورپی یونین
علاوہ ازیں بھارتی فضائیہ کےلیے درمیانے درجے کے ٹرانسپورٹ طیاروں،طویل فاصلے تک مار کرنے والے S-400 زمین سے فضا میں مار کرنےوالے میزائل سسٹم،بغیر پائلٹ حملہ آور طیاروں کی خریداری اور Su-30 طیاروں کے انجن کی اوورہالنگ کی تجاویز بھی منظور کرلی گئی ہیں۔
مزید برآں بھارتی کوسٹ گارڈ کےلیے ہیوی ڈیوٹی ائیرکشن وہیکلز کی خریداری کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
