بھارت دنیا بھر میں سائبر فراڈ کا گڑھ بن گیا

مریکہ میں کی گئی تحقیقات میں بھارت سے چلنے والے بڑے پیمانے کے سائبر فراڈ کا انکشاف ہوا ہے، جس میں بھارتی کال سینٹرز کی ملوث ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ کے مطابق میری لینڈ ریاست میں کروڑوں ڈالر کے مالی فراڈ کی تحقیقات کے دوران بھارت سے چلنے والے منظم فراڈ نیٹ ورک کا سراغ ملا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تین بھارتی کال سینٹرز نے 650 سے زائد امریکی شہریوں کو نشانہ بنایا، جنہیں مجموعی طور پر 48 ملین ڈالر سے زیادہ کا نقصان پہنچا۔ ان کال سینٹرز سے وابستہ افراد امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے ہونے کا جعلی تاثر دیتے تھے۔
امریکی شہریوں کو جعل سازی شدہ ای میلز، فون کالز اور جعلی پاپ اپ پیغامات کے ذریعے دھوکہ دے کر رقم حاصل کی جاتی رہی۔ امریکی حکام کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر بھارتی حکام نے کارروائی کرتے ہوئے فراڈ نیٹ ورک کے چھ سرغنہ گرفتار کر لیے اور بڑی مقدار میں الیکٹرانک آلات ضبط کیے گئے۔
ایف بی آئی کے خصوصی ایجنٹ جمی پال نے بھی بھارت میں قائم تین کال سینٹرز سے وابستہ فراڈ نیٹ ورک کے خاتمے کی تصدیق کی ہے۔ بین الاقوامی ماہرین کے مطابق غیر ملکی ریاستی اداروں کی جعلی شناخت کا استعمال ریاستی نگرانی میں کمزوری اور انتظامی خامیوں کی عکاسی کرتا ہے۔
