بھارت نے دبئی ایئرشو کوداغدارکردیا

بھارتی فضائی کاجنگی طیارہ تیجس گرنے کے حادثے نے دبئی ائیر شو کو داغ دار کر دیا۔
دبئی میں ائیر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ تیجس گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا۔
بھارتی ائیر فورس نے دبئی ائیر شو کے دوران مقامی طور پر تیار ہونے والے لڑاکا طیارے تیجس کے گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔گرنے والے طیارے کے پائلٹس کے بارے میں معلومات لی جا رہی ہیں اور یہ پتا لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گرا یا پھر پائلٹ کی ناتجرکاری کی وجہ سے گرا۔
بھارتی فضائیہ نے دبئی ائیر شو کو داغ دار کر دیا کیوں کہ یہ دبئی میں 19 واں ائیر شو ہے اور اس کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کوئی طیارہ حادثے کا شکار ہوا ہو۔
واضح رہے کہ دبئی ائر شو کا آج پانچواں اور آخری روز ہے ، اس حادثے کے بعد آخری دن کے ائیر شوز فی الحال روک دیے گئے ہیں۔
