بھارت نےایران سے7 سال بعد خام تیل،گیس خریدلی

بھارت نےایران سے7 سال بعد خام تیل،گیس خرید لیا۔بھارتی وزیرنےایران سے تیل وگیس خریدنے کی تصدیق کردی
بھارتی ریفائنرز نے حال ہی میں ایران سے خام تیل درآمد کیا ہے اور یہ پہلی بار ہے جب گزشتہ 7 سال میں کوئی شپمنٹ ایران سے بھارت پہنچی ہے۔
بھارت نے ایران سے 44,000 میٹرک ٹن مائع پٹرولیم گیس بھی خریدا ہے جو ایک منظور شدہ ٹینکر پر لوڈ ہو کر منگلور بندرگاہ پر لنگرانداز ہو گیا۔
خیال رہے کہ 2019 میں امریکا کی ایران پر پابندیوں کے باعث بھارت نے ایران سے تیل خریدنا ترک کر دیا تھا۔
گزشتہ ماہ امریکا نے ایران کے تیل مصنوعات پر عائد پابندیوں میں عارضی نرمی کی تھی تاکہ تیل کی سپلائی میں پیدا ہونے والی کمی اور بڑھتی قیمتوں میں کمی لائی جا سکے۔
امریکی پابندیوں میں اسی نرمی کی وجہ سے ہی بھارت کو ایران سے خام تیل اور گیس خریدنے میں سہولت ملی۔
