T20ورلڈ کپ: بھارت کا آج بھی پاکستان کیساتھ ہینڈشیک نہ کرنے کا فیصلہ

بھارت رافیل گرنے کے صدمے سے باہر نہ نکل پایا اور آج کے میچ میں بھی ہینڈ شیک سے راہ فرار اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
باخبرذرائع کے مطابق بھارت کا چیئرمین پی سی بی سے ایشیا کپ میں ٹرافی واپس نہ ملنے کا صدمہ آج بھی برقرارہے،بھارت نے آج کے میچ میں بھی ہینڈ شک سے بھاگنے کا فیصلہ کیاہے۔
انتظار کی گھڑیاں ختم: پاک بھارت ہائی وولٹج ٹاکرا آج ہوگا
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی ٹیم آج بھی ہینڈ شیک نہ کرکے بی جے پی ووٹرز کو خوش کرنے کی کوشش کریگی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ہینڈ شیک کے معاملے پر بھارتی کپتان نے کہا کہ "ہینڈ شیک کے لیے 24 گھنٹے انتظار کریں، ہم اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں اور ویسی ہی کھیلیں گے۔ ہینڈ شیک کا سسپنس کل ختم کریں گے۔ ابھی کھانا کھائیں، آرام کریں، کل دیکھیں کیا ہوتا ہے۔”
چیئرمین پی سی بی کی پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم سے ملاقات
ایشیا کپ میں روایتی حریف ٹیم کے ساتھ تین مرتبہ مقابلہ ہوا، اور ہر بار بھارتی کپتان نے ہاتھ نہیں ملایا۔ میچ کے بعد بھارتی ٹیم براہِ راست ڈریسنگ روم چلی گئی۔
