امریکا میں لاکھوں ڈالرز کی لابنگ کے باوجود بھارت کو سفارتی ناکامیوں کا سامنا

امریکا میں لاکھوں ڈالرز کی لابنگ کے باوجود بھارت کو سفارتی محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

امریکی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے اپنی سفارتی ساکھ بحال کرنے کی کوشش میں ایک امریکی لابنگ فرم کو 4 لاکھ 50 ہزار ڈالرز ادا کیے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق آپریشن سندور کے دوران بھارت نے لابنگ کے ذریعے ٹرمپ انتظامیہ سے رابطے شروع کیے، جبکہ بھارتی وفد نے امریکی حکام سے ملاقاتوں کے لیے لابنگ فرم کی خدمات حاصل کیں۔

بھارتی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ بھارت نے دو لابنگ فرمز کو بالترتیب 1.8 ملین ڈالر اور 75 ہزار ڈالرز سہ ماہی بنیادوں پر ہائر کیا۔

Back to top button