سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت نے پاکستان کو ممکنہ سیلاب سے آگاہ کردیا

 

 

 

بھارت نے سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کو دریائے توی میں ممکنہ شدید سیلاب کے خطرے سے آگاہ کیا ہے۔

بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد نے باضابطہ مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں بتایا گیا ہےکہ جموں کے مقام پر دریائے توی میں اونچے درجے کا سیلاب پیدا ہوچکا ہے، جو دریائے چناب میں شامل ہوکر بڑے ریلے کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔

سرکاری ذرائع کےمطابق بھارت کی جانب سے یہ اطلاع 24 اگست کو صبح 10 بجے پاکستان تک پہنچائی گئی۔بھارتی ہائی کمیشن نے سیلاب کی صورت حال سے پیشگی خبردار کرتے ہوئے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ مئی میں پاک بھارت کشیدگی کےبعد یہ پہلا باضابطہ رابطہ ہے۔ حکومت پاکستان نے بھارتی معلومات کی بنیاد پر متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

 

Back to top button