بھارت اپنی پراکسی کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے: شرجیل میمن

 

 

 

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ بھارت دہشت گردی میں ملوث ہے، وہ اپنی پراکسی کے ذریعے پاکستان میں حملے کروا رہا ہے۔

سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اسلام آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا،دہشت گردوں نے معصوم لوگوں پر حملہ کیا،جو دشمن ممالک سامنے آ کر لڑ نہیں سکتے وہ پراکسی کے ذریعے سازشیں کررہے ہیں۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ فیک اکاؤنٹ سے مذہبی انتشار کی مہم چلائی گئی،ساری بزدلانہ کارروائی بھارت کی طرف کی جارہی ہیں،کوئی بھی دشمن ملک ایسی کارروائیاں کرےگا تو ہم اسے منہ توڑ جواب دینے کو تیار ہیں۔

پاکستان کو دھمکیاں دینے والی ICC منتوں پر کیوں مجبور ہوئی؟

صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ مسائل پاکستان کے ہر شہر میں ہیں،دو سیاسی جماعتیں ایسی ہے جن کی سیاست تنقید کرنے کی ہے،اگر یہ تنقید نہیں کریں گےتو ان کی سیاست کیسے چلےگی؟اگر یہ مخالفت نہیں کریں گے تو سیاست کیا کریں گے؟ یہی مخالفت کہیں اور نظر نہیں آئےگی،باقی صوبوں میں واقعات ہوئےتو ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی خاموش کیوں رہیں؟ان کی سیاست کا دارومدار تنقید پرہے۔

 

 

Back to top button