بھارت علی امین گنڈاپور کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کررہا ہے : سلمان اکرم راجا

سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ بھارت نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا۔ باتوں کو غط رنگ دینا دشمنوں کا شیوہ ہے،اس کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایسا کچھ نہیں کہا، بھارت نے علی امین گنڈاپور کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا۔
مرکزی رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ باتوں کو غط رنگ دینا دشمنوں کا شیوہ ہے،اس کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔ علی امین نے کہا تھا ہم ملک سے دہشت گردی ختم کریں گے۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیاکہ ہر دہشت گرد کا پیچھا کریں گے،
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ عمران خان کے بیٹے اپنی مرضی سے آئیں گے والد سے ملنا اور آواز بلند کرنا عمران خان کے بیٹوں کا حق ہے۔
9 مئی مقدمات میں شفاف ٹرائل اور ناقابل تردید شواہد موجود ہیں:وفاقی وزیر اطلاعات
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے بیٹوں کو گرفتار کیاگیا تو پوری دنیا کے سامنے تماشا بنےگا۔
